فضائی حدود کے تحفظ کا معاہدہ ،یوکرینی صدر کی اچانک سعودی عرب آمد

کیف (نیشنل ٹائمز) یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی جمعرات کو غیر اعلانیہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔ اس وقت ایران میں جاری جنگ کی وجہ سے خلیجی ممالک یوکرین کی ہتھیار سازی کی مہارت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ممالک ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں، جس کا تعلق “سلامتی کے تعاون ، خاص طور پر فضائی حدود کے تحفظ” سے ہے ۔ اب تک یہ واضح نہیں ہوا کہ اس معاہدے میں اور کون کون سی تفصیلات شامل ہوں گی۔کیف حکومت نے روسی ڈرون تباہ کرنے میں اپنی مہارت کو خلیجی ممالک کی مدد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے ۔ خلیجی ممالک پر وہی ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز حملہ کر رہے ہیں، جو روس یوکرین پر استعمال کرتا ہے ۔یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ200سے زیادہ یوکرینی ماہرین برائے ڈرونز کو خلیجی ممالک، بشمول سعودی عرب بھیجا گیا ہے ۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب امر یکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد تہران کی جانب سے جوابی ڈرون اور میزائل حملے ہوئے ۔زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا “سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے جدہ میں ایک عہدیدار سے ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی۔سعودی عرب جس کے امریکا کے ساتھ قریبی سلامتی تعلقات ہیں، ایرانی ڈرونز کے نشانے پر رہا ہے ۔یوکرین نے تجویز دی ہے کہ وہ اپنے ڈرون روکنے والے آلات خلیجی ممالک کے ان مہنگے فضائی دفاعی میزائلز کے بدلے دے گا جو ایرانی ڈرونز کو تباہ کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں یہ زیادہ ضرورت ہے تاکہ روسی میزائل حملوں سے بچا جا سکے ۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جنرل عامر رضا
کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی
تائدہ سیکٹر اور اطراف میں افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی کارروائی میں متعدد ہلاک
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش
روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر