جی ایس پی پلس سٹیٹس برقرار رہنا چاہیے، اس پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: ایس ایم تنویر

لاہور(نیشنل ٹائمز)سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس (یو بی جی) ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس برقرار رہنا چاہیے، اس پر سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ یو بی جی ایس ایم تنویر کا کہنا تھا ہم مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، معیشت کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، تجارت کے لئے فری ٹریڈ معاہدے ہونے چاہئیں، جی ایس پی پلس سٹیٹس 8 ممالک کو ملا ہوا ہے، جی ایس پی پلس سٹیٹس کیلئے سب نے مل کر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس برقرار رہنا چاہیے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ایس ایم تنویز کا مزید کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس ہمارے لئے معاشی شہ رگ ہے، فائلر اور نان فائلر پر حکومت سے بات ہو رہی ہے۔چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ ہم ملک سے ہیں اور ملک ہمارے سے، جی ایس پی پلس پاکستان کیلئے اہم ہے، 2013 تک پاکستان کی ایکسپورٹ 2 بلین ڈالر سے نیچے تھی، اب ایکسپورٹ 9.5 بلین ڈالرپر پہنچ چکی ہے۔کامران ارشد کا کہنا تھا کہ جی پی ایس کو کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہیے، حکومت کو چاہیے جی ایس پی پلس کی حفاظت کرے، ملکی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔قبل ازیں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض ودیگر عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس سٹیٹس بہت اہمیت رکھتا ہے، جی ایس پی پلس سٹیٹس سے یورپی ممالک کو برآمدات 3.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ اور معیشت کی لائف لائن جی ایس پی پلس ہے، آئی ایم ایف کے قرضے سے باہر آنے کے لئے ایکسپورٹ آخری حل ہے، پاکستان معاشی طور پر مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق جیتا، اب معرکہ معیشت بھی جیتنا ہے، پاکستان کی بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ مل کر کامیابی حاصل کرے گی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر