اسرائیل کا ایرانی پاسداران انقلاب کے نیوی کمانڈر علی رضا کو شہید کرنے کا دعویٰ

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی وزیر دفاع نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے نیوی کمانڈر علی رضا کو قتل کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے بتایا کہ علی رضا تنگسیری آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے اور تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو روکنے جیسے اقدامات میں براہِ راست ملوث تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی رات گئے کی گئی جس میں علی رضا تنگسیری کے ساتھ ایرانی بحریہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی مارے گئے تاہم انھوں نے دیگر افسران کے نام اور تعداد نہیں بتائی۔تاحال ایران نے پاسداران انقلاب کے سربراہ علی رضا تنگسیری کی شہادت کے اسرائیلی دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ادھر اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ علی رضا تنگسیری آبنائے ہرمز کی بندش میں اہم کردار ادا کر رہے تھے اور ان کے ہاتھ بہت سے لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی ہلاکت اسرائیل اور امریکا کے درمیان قریبی تعاون کی تازہ مثال ہے، یہ کارروائی امریکہ کے ساتھ مشترکہ جنگی اہداف کے حصول کے لئے کی گئی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کی جنگ بندی کی بیک ٹو ڈور کوششوں کے باوجود دھمکی دی کہ اسرائیلی فوج ایران کے مختلف اہداف کو پوری قوت سے نشانہ بناتی رہے گی۔یاد رہے کہ اسرائیل اور امریکا کی 28 فروری سے جاری ایران کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں آیت اللہ خامنہ ای، پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف، وزیردفاع اور مشیر سکیورٹی سمیت متعدد اعلیٰ حکام شہید ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر