وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ سمیت اہم امور پر مشاورت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زردار ی سے ملاقات کی جس میں مشرقِ وسطیٰ سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ساتھ ہیں۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خطے کی بدلتی صورتحال اور ثالثی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی، ملاقات میں ملکی سلامتی، قومی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔دوسری جانب ایوان صدر میں قومی قیادت کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں بڑے فیصلے متوقع ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اجلاس کی صدارت کریں، اس موقع پر اہم قومی امور پر غور ہوگا۔وزیراعظم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، سیاسی قیادت اور اعلیٰ عسکری و سرکاری حکام کی شرکت متوقع ہے۔اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال اور قومی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، کفایت شعاری پالیسی، اخراجات کم کرنے کے اقدامات زیر بحث آئیں گے، وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مشاورت کی جائے گی، صوبوں کو وفاق کی مدد اور مالی تعاون سے متعلق تجویز بھی زیر غور آ سکتی ہے۔اجلاس میں قومی سلامتی اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر غور ہوگا، معاشی استحکام اور مالی نظم وضبط کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر