مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کی ایرانی حملوں کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری

ریاض(نیشنل ٹائمز) مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک نے ایران کی فوجی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔
کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، قطر اور اردن نے اپنے بیان میں ایرانی اقدامات کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جنگ کے دوران ایران نے خطے کے مختلف ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جنہوں نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔اعلامیے میں عراق سے منسلک ایران نواز مسلح گروہوں کی جانب سے علاقائی ممالک پر کیے گئے حملوں کی بھی مذمت کی گئی، ان ممالک نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سر زمین سے ہونے والے ان حملوں کو روکنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر