امریکا اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہے، ترجمان ایرانی فوج کا ٹرمپ کے مذاکرات کا دعویٰ مسترد

تہران(نیشنل ٹائمز) ترجمان ایرانی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعؤوں کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کو واضح پیغام دے دیا، جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی سفارتکاری پر کوئی بھی اعتماد نہیں کر سکتا، ایران پر امریکی حملے سفارت کاری سے غداری تھی جو دو بار دہرائی گئی۔اپنے بیان میں ترجمان پاسداران انقلاب لیفٹیننٹ کرنل اابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ آپ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں، ٹرمپ اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی مرضی کے بغیر تیل کی پرانی قیمتیں واپس آئیں گی اور نہ ہی پرانا نظام۔ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائی کا خیال ختم ہونا چاہیے، ایران کا مؤقف شروع سے واضح ہے اور آئندہ بھی رہے گا کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی صورت مفاہمت نہیں کرے گا۔ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ ’ہم جیسے لوگ تم جیسے لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں چل سکتے، نہ اب اور نہ ہی آئندہ کبھی۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے متضاد دعوے گردش کر رہے ہیں اور خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
امریکا کی سفارتکاری پر کوئی بھی اعتماد نہیں کر سکتا: ایران
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کی سفارتکاری پر کوئی بھی اعتماد نہیں کر سکتا، جس طرح یہ جنگ شروع کی گئی اب کون مذاکرات کے دعوؤں کو قابلِ اعتبار سمجھ سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اسماعیل بقائی آبنائے ہرمز میں مختلف اقدامات جنگی صورتحال کے باعث نافذ کئے گئے ہیں، جو ممالک جارحیت میں شامل نہیں وہ ایران سے رابطہ کر کے اس گزرگاہ سے گزر سکتے ہیں، ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرتا رہے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر رضا مند ہے، ایران میں نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے، ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے، اس نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر