وزارت خارجہ کی مشرق وسطیٰ کے تنازعات پر قیاس آرائی سے گریز کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس میں جاری تنازعات کے حوالے سے پاکستان کے بارے میں چلائی جانے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں سے پرہیز کریں۔ترجمان نے بتایا ہے کہ انہیں متعدد میڈیا اور شہری حلقوں کی جانب سے تبصرے یا تصدیق کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی سفارتی یا مذاکراتی کارروائی کے حوالے سے خفیہ معلومات کا تحفظ ضروری ہے اور میڈیا کو صرف سرکاری اعلامیے اور تصدیق شدہ معلومات کا انتظار کرنا چاہیے۔طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ سفارتکاری اور مذاکرات میں احتیاط اور رازداری بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔مزید برآں، انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ قیاس آرائی سے گریز کیا جائے اور کسی بھی فیصلے یا نتائج کے حوالے سے صرف سرکاری اعلان کا انتظار کیا جائے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر