ایران کا مکمل خاتمہ کوئی آپشن نہیں، ہمسائے رہیں گے :قطر

دوحہ(نیشنل ٹائمز) قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر ایران اور امریکا کے مذاکرات کا حصہ نہیں ہے ، متحارب فریق جتنی جلدی مذاکرات کریں اتنا اچھا ہوگا۔ ماجد الانصاری نے کہا کہ ایران جنگ کو سفارتی ذرائع سے ختم کرنا چاہیے ، جنگ کے خاتمے کے لیے تمام سفارتی چینلز کی حمایت کرتے ہیں، ثالثی کے لئے قطر کی کوئی براہ راست کوشش نہیں ہے ، ایران کا مکمل خاتمہ کوئی آپشن نہیں، ہم ایک دوسرے کے ہمسائیہ ممالک ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کے خاتمے کے لیے سفارتکاری ہی راستہ ہونا چاہیے ، قطر اپنی اور خطے کے دیگر ملکوں کی انرجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتا ہے ، ایران جنگ کے باعث خلیجی خطے کا سکیورٹی نظام متاثر ہوچکا ہے ،خلیجی ممالک کو خطے کے سکیورٹی نظام کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے ، دفاتر میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ سکیورٹی جائزوں کی بنیاد پرکیا گیا، اب معمول کی زندگی کی طرف واپس جانا ضروری ہے ، قطرکسی بھی اہم تنصیبات پر ممکنہ حملے کی صورت میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر