چین کا تیار کردہ دوسرا بڑا سیاحتی بحری جہاز شنگھائی میں گودی سے نکال دیا گیا

شنگھائی (شِنہوا) چین کا مقامی طور پر تیار کردہ دوسرا بڑا سیاحتی بحری جہاز جمعہ کو شنگھائی میں گودی سے نکال لیا گیا جس کے ساتھ ہی یہ آزمائشی سفر اور حتمی حوالگی کے ایک قدم اور قریب پہنچ گیا ہےکیونکہ ملک بحری سیاحت کی منڈی میں اپنی پیش قدمی کو وسعت دے رہا ہے۔
ایڈورا فلورا سٹی نامی اس جہاز کو چائنہ سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی)کے ذیلی ادارے شنگھائی وائی گاؤ چھیاؤ شپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ میں طاقتور ٹگ بوٹس کے ذریعے تعمیراتی گودی سے آہستہ آہستہ باہر نکالا گیا۔ جہاز ساز ادارے کے مطابق اب یہ جہاز مکمل طور پر گھاٹ پر آزمائشی مراحل میں داخل ہو جائے گا۔
کروز لائنر کے آپریٹر ایڈورا کروزز کے مطابق جہاز کے اندرونی حصوں کی تنصیب اور سسٹمز کی جانچ کے کام میں تیزی لائی جائے گی۔ یہ جہاز رواں سال کے آخر تک حوالے کئے جانے کا امکان ہے اور یہ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں واقع نان شا انٹرنیشنل کروز ہوم پورٹ سے بین الاقوامی روٹس پر اپنی خدمات کا آغاز کرے گا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر