چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی یوم پاکستان پر مبارکباد، تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پیر کے روز یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو بھیجے گئے ایک تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران حکومت پاکستان اور عوام نے مختلف خطرات اور چیلنجز پر قابو پایا، معاشی و سماجی ترقی حاصل کی اور بین الاقوامی و علاقائی امور میں تیزی سے بڑھتا ہوا اہم کردار ادا کیا ہے۔
چونکہ یہ سال چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا سال ہے، اس لئے وانگ یی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسحاق ڈار کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون پر مبنی سدا بہار تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں تاکہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی حامل مزید قریبی چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر