کولمبیا میں 125 مسافروں کو لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 34 افراد ہلاک، 14 لاپتہ

بگوٹا(نیشنل ٹائمز)کولمبیا میں طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک جبکہ 14 ابھی تک لاپتہ ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 77 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کولمبیا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ سی ون تھرٹی طیارہ افسوسناک حادثے کا شکار ہوا، حادثہ پوتو مائیو ریجن میں پیش آیا جہاں کے گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوا اور اس میں 125 افراد سوار تھے۔قبل ازیں کولمبیا کے صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ طیارے میں سوار 40 سے زائد افراد کی حالت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔کولمبین فضائیہ کے کمانڈر کے مطابق طیارے میں 114 مسافر اور 11 عملے کے ارکان سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر