امریکہ عالمی توانائی کی منڈی پر غلبہ پانے کی کوشش کر رہا ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (شِنہوا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی توانائی کی منڈیوں پر غلبہ پانے کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔
روسی میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں (امریکہ) صرف اپنی خوشحالی کی فکر ہے۔ وہ اس خوشحالی کے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں خواہ وہ بغاوتیں ہوں، اغوا ہوں یا ان ممالک کے رہنماؤں کے قتل ہوں جن کے قدرتی وسائل پر واشنگٹن کی نظر ہے، یہ سب کچھ تیل سے جڑا ہوا ہے۔
لاروف نے مزید کہا کہ امریکہ اس اصول پر چلتا ہے کہ اس کے اپنے مفادات ہمیشہ بین الاقوامی معاہدوں پر مقدم رہتے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکہ نے تاریخی طور پر یورپی توانائی کی منڈیوں سے روس کی بےدخلی کا خیرمقدم کیا ہے اور اب بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو روس کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے سب سے پہلے روس کے مفادات کا احترام کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
ہمارا قومی اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبورکر دے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
جنگ کا21 واں روز: پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی شہید
اسرائیل کی دہشتگردی، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز عید نہ پڑھنے دی
امریکا کے بغیر نیٹو کاغذی شیر، جنگ فوجی طور پر جیت لی: ٹرمپ
سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا
شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل بروز ہفتہ منائی جائے گی
سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم
جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، افغان دعویٰ مضحکہ خیز ہے: وزارت اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر