جنگ:نیتن یاہو کو فائدہ ، ٹرمپ اور خلیجی ریاستوں کو خسارہ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)اگر امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کل ہی ختم ہو جائے ، تو ایک بات ابھی سے واضح ہے :اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئیں گے ، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی منڈیوں پر پڑنے والے اثرات اور خلیجی اتحادیوں پر آنے والے دباؤ کو سنبھالنا پڑے گا، جنہوں نے اس جنگ کی سب سے بھاری قیمت چکائی ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق نیتن یاہو کے لیے اس جنگ نے اسرائیل کی سیاست کا نقشہ ان کے حق میں بدل دیا ہے ۔ اس نے توجہ کو غزہ سے ہٹا کر ایران کی طرف موڑ دیا ہے ۔دوسری طرف ٹرمپ کے لیے صورتحال الٹ رہی ہے ،وہ ایک ایسی جنگ میں الجھ گئے ہیں جس کا کوئی واضح اختتام نظر نہیں آتا، اس نے ان کے خلیجی عرب اتحادیوں کو بڑھتے ہوئے خطرات سے دوچار کر دیا اور اس معاشی بیانیے کو بھی نقصان پہنچایا ہے جس کی بنیاد پر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تھے ۔سابق امریکی مشرقِ وسطیٰ مذاکرات کار ایرون ڈیوڈ ملر نے کہا یہاں ایک واضح فاتح اور ایک واضح شکست خوردہ موجود ہے ۔سابق امریکی مشرقِ وسطیٰ مذاکرات کار ایرون ڈیوڈ ملر نے کہا نیتن یاہو واضح طور پر سب سے بڑے فاتح ہیں۔ ٹرمپ کے لیے کوئی ایسا راستہ موجود نہیں جس کے ذریعے وہ کامیابی کا اعلان کر کے اس صورتحال سے نکل سکیں۔ایران کے ماہر کریم سجادپور کے مطابق ٹرمپ جنہوں نے ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا-یہ توقع کر رہے تھے کہ انہیں ایران میں ڈیلسی روڈریگز جیسی، وینزویلا طرز کی ایک نرم اور آسانی سے اثر قبول کرنے والی شخصیت ملے گی، لیکن اس کے برعکس انہیں کم جونگ اُن جیسا سخت مؤقف رکھنے والا اور مزاحمتی طرزِ حکمرانی والا ایران ملا۔



  تازہ ترین   
ہمارا قومی اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبورکر دے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
جنگ کا21 واں روز: پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی شہید
اسرائیل کی دہشتگردی، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز عید نہ پڑھنے دی
امریکا کے بغیر نیٹو کاغذی شیر، جنگ فوجی طور پر جیت لی: ٹرمپ
سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا
شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل بروز ہفتہ منائی جائے گی
سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم
جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، افغان دعویٰ مضحکہ خیز ہے: وزارت اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر