مغربی کنارے میں میزائل حملہ ،حاملہ خاتون سمیت 4 شہید

غزہ ،بیروت،راملہ (نیشنل ٹائمز) مقبوضہ مغربی کنارے میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہو گئی، جس سے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔ 32 سالہ اسیل سمیر مسالمہ چھ ماہ کی حاملہ تھیں ،وہ ہبرون کے علاقے کے قریب ہیئر سیلون پر حملے کے بعد شدید زخمی ہوئیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ واضح نہیں کہ ایرانی میزائل یا اسرائیلی انٹرسیپٹر سے جانی نقصان ہوا ۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں چار افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے ،علاوہ ازیں رفح سرحدی کراسنگ دوبارہ کھل گئی ، جو فروری کے آخر میں ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد بند تھی ۔محدود افراد کو مصر جانے اور غزہ واپسی کی اجازت دی گئی ہے ۔ لبنان کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2 مارچ سے جاری جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعدادایک ہزار ایک تک پہنچ گئی ہے ،شہدا میں 79 خواتین، 118 بچے اور 40 صحت کے کارکن شامل ہیں، جبکہ 2584 افراد زخمی ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم
جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، افغان دعویٰ مضحکہ خیز ہے: وزارت اطلاعات
ایران جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے، بلومبرگ
ایران سے جنگ شطرنج کا بڑا کھیل، ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین ہیں: ٹرمپ
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا
ایران، لبنان پر حملے جاری، جواب میں حیفہ ریفائنری، ایف 35 نشانہ
ایرانی حملہ، قطر کی ایل این جی پیداواری صلاحیت 5 سال کیلئے 17 فیصد تک ختم
بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ ہوا تو تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر