جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، افغان دعویٰ مضحکہ خیز ہے: وزارت اطلاعات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا د عویٰ مضحکہ خیز قرار دیدیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، افغان رجیم کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔وزارت اطلاعات نے بتایاکہ پروپیگنڈے کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جواز پیداکرنا ہے، پروپیگنڈا شاید طالبان رجیم کے اندر موجود مخالفین کی طرف سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان واضح کرچکا ہےکہ کسی بھی کارروائی پرعارضی وقفہ ختم ہوجائے گا اور دہشت گرد کارروائیوں، سرحد پار سےحملوں کا پوری طاقت سے جواب دیا جائےگا۔یاد رہے کہ عید الفطر کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ سعودی عرب ، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں، آپریشن 24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہےگا۔



  تازہ ترین   
سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم
جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، افغان دعویٰ مضحکہ خیز ہے: وزارت اطلاعات
ایران جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے، بلومبرگ
ایران سے جنگ شطرنج کا بڑا کھیل، ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین ہیں: ٹرمپ
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا
ایران، لبنان پر حملے جاری، جواب میں حیفہ ریفائنری، ایف 35 نشانہ
ایرانی حملہ، قطر کی ایل این جی پیداواری صلاحیت 5 سال کیلئے 17 فیصد تک ختم
بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ ہوا تو تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر