چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ترجمان لین جیان نے یہ بات ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ دونوں ممالک نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران فوجی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لین نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک پرسکون اور تحمل سے رہیں گے، امن مذاکرات کا فوری آغاز کریں گے، جلد از جلد جامع اور مستقل جنگ بندی کریں گے، مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کریں گے اور دونوں ممالک اور خطے کے درمیان امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھیں گے۔
لین جیان کا مزید کہنا تھا کہ چین متعلقہ اسلامی ممالک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہے اور اپنے ذرائع سے اس تنازع میں ثالثی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اس سلسلے میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے لئے تیار ہہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر