چین ایک قابل اعتماد اور مستحکم شراکت دار ہے، روسی علاقائی گورنر

ولادی ووسٹوک (شِنہوا) روس کی ریاست پریمورسکی کرائی کے گورنر اولیگ کوزی میاکو نے کہا ہے کہ چین ایک قابل اعتماد اور مستحکم شراکت دار ہےاور ان کا خطہ سازوسامان کی تیاری، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ اور بائیو میڈیسن جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہشمند ہے۔
پریمورسکی کرائی کی سرحد بحیرہ جاپان سے ملتی ہے اور یہ چین، عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے)، جاپان اور ایشیا بحرالکاہل کے دیگر ممالک کے قریب واقع ہے۔ اس کا دارالحکومت ولادیووسٹوک روسی مشرق بعید کا سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی مرکز ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کوزی میاکو نے کہا کہ یہ روسی مشرق بعید کا ایک تزویراتی مرکز ہے جہاں بے شمار سڑکیں، ریل پٹڑیاں اور فضائی راستے آپس میں ملتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں 5 ایسی بندرگاہیں موجود ہیں جو سردیوں میں بھی برف سے پاک رہتی ہیں اور یہاں لاجسٹکس، جہاز سازی اور سمندری خوراک کی پروسیسنگ جیسی فائدہ مند صنعتیں موجود ہیں۔
چین کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کوزی میاکو نے کہا کہ پریمورسکی کرائی متعدد سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے چین سے جڑا ہوا ہے اور یہاں سے ہفتہ وار 50 سے زائد پروازیں چلتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس اس وقت ان سرحدی گزرگاہوں کی گنجائش بڑھانے کے لئے انہیں اپ گریڈ کر رہا ہے جبکہ چین نے پریمورسکی کرائی میں زراعت اور تعمیرات جیسے شعبوں میں کامیابی کے ساتھ منصوبے مکمل کئے ہیں اور ان کے کام کے اعلیٰ معیار نے گہرا اثر چھوڑا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر