اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں 10 ریپر اسٹرائیک ڈرون بھی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ 6 امریکی جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔
بلوم برگ کے مطابق ایک کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس کے عملے کے تمام 6 ارکان ہلاک ہو گئے۔
مزید بتایا گیا کہ 5 کے سی 135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں نشانہ بنے، جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق ایران اب تک امریکا کے بغیر پائلٹ کے 9 ریپر ڈرون طیارے بھی تباہ کر چکا ہے، جن میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔



