ایرانی بحریہ کی قربانیاں قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی: علی لاریجانی کا نوٹ

تہران(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے قتل کیے جانے کے دعویٰ کے بعد ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا لکھا ہوا نوٹ جاری کر دیا گیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری علی لاریجانی کے ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ میں ایرانی بحریہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایرانی بحریہ کی قربانیاں عالمی طاقتوں کے خلاف جاری جدوجہد کا اہم حصہ ہیں، شہدا کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی، قربانیوں سے مسلح افواج کے ڈھانچے کو مزید مضبوطی ملے گی۔قومی سلامتی کے سربراہ علی لاریجانی نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔علاوہ ازیں سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ نئے سپریم لیڈر نے کہا ہے یہ امن کا مناسب وقت نہیں، امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی، امریکا اسرائیل کو ایرانی نقصان کا ازالہ بھی کرنا پڑے گا۔سینئر ایرانی عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے دو ثالث ممالک کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز کو بھی مسترد کر دیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر