ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ دینے پر نیٹو سمیت اتحادیوں سے شکوے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ دینے پر نیٹو سمیت دیگر اتحادی ممالک سے شکوے کر دیئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے پاس اگر ایٹم بم ہوتا تو وہ ہمارے خلاف استعمال کرتا، ایران کو اگر ایٹم بم ملے تو وہ اگلے گھنٹے میں اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ پر حملہ کر دے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران تباہی کرکے مشرق وسطیٰ کی قیادت کرنا چاہتا ہے، پرتشدد لوگوں کو ایٹمی ہتھیار نہیں رکھنے چاہئے، اگر کوئی چاہتا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیارحاصل نہ کرے وہ میرے اقدام کی حمایت کرے گا۔
ایران کی فوجی صلاحیتیں ختم کر دیں صرف کاغذوں میں شیر رہ گیا: ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں دنیا میں جنگ نہیں چاہتا، اس جنگ میں اب کچھ باقی نہیں بچا، ایران اپنے پڑوسیوں پر میزائل حملے کر رہا ہے، کچھ ممالک نے بہت مایوس کیا، نیٹو کیلئے ہم موجود رہے لیکن جب ہمیں ضرورت پڑی تو وہ موجود نہیں تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے جنگ جیتنے کے بعد جنگی طیارے بھیجنے کا اعلا ن کیا، کیئر اسٹارمر کو بتا دیا اب آپ کے جنگی طیاروں کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ کیئر سٹارمر نے مجھے مایوس کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نیٹو کے دفاع کیلئے اربوں ڈالر خرچ کئے مگر وہ ہمارے دفاع کے موقع پر غائب تھے، ایرانی قیادت، نیوی اور ایئر فورس کو مکمل تباہ کر دیا ہے، ایران کی بدمعاشی کے باعث ابراہیمی معاہدہ نہیں ہوسکتا تھا۔
ایران کیخلاف امریکا کی مدد نہ کی تو بہت برا مستقبل ہوگا، ٹرمپ کی نیٹو ارکان کو دھمکی
امریکی صدر نے کہا کہ کچھ ملک آبنائے ہرمز میں مدد دینے کیلئے تیار نہیں، ہم نے انہیں بچایا اور یہ ہمارے لئے پر جوش نہیں، انہوں نے چین، جاپان، کوریا اور دیگر ملکوں سے پھر مدد مانگ لی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا امریکا نے ایرانی رجیم کا خاتمہ کردیا، آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں ڈبو دیں، ایران کا بحری، فضائی دفاع ختم ہوچکا، میرے خیال میں ایران کے نئے سپریم لیڈر بھی زندہ نہیں، ایران میں مذاکرات کے قابل کوئی قیادت نہیں، کیا جنگ اسی ہفتے ختم ہو جائے گی؟ امریکی صدر نے سوال کے جواب میں کہا ابھی کچھ نہیں بتا سکتا، جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اینٹی فراڈ ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کردیئے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر