امریکا کے بڑے فالس فلیگ حملے کا خطرہ :علی لاریجانی

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہاہے کہ سنا ہے جیفری ایپسٹین ٹیم کی باقیات نے نائن الیون جیسا واقعہ کرنے اور الزام ایران پر لگانے کی سازش تیار کی ہے ،یہ گروہ نائن الیون جیسا واقعہ کروا کر الزام ایران پر ڈال سکتا ہے ، ایران ایسے دہشتگردانہ منصوبوں کی سخت مخالفت کرتا ہے ،ہماری جنگ امریکی عوام کے ساتھ نہیں ہے ۔علی لاریجانی نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایک ممکنہ بڑے فالس فلیگ حملے کی سازش کر سکتے ہیں اور اس کا الزام ایران پر ڈال سکتے ہیں۔ایران اس وقت امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے اور دفاعی کارروائی میں مضبوط اور فیصلہ کن انداز میں جواب دے رہا ہے تاکہ ایران پر حملہ آوروں کو سزا دی جا سکے ۔خیال رہے کہ امریکی میڈیا نے اس سے قبل اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایف بی آئی نے فروری کے اوائل میں یہ انٹیلی جنس شیئر کی تھی کہ اگر امریکا ایران پر حملہ کرے تو تہران ممکنہ طور پر کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب کسی نامعلوم جہاز سے ڈرون حملہ کر سکتا ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر