پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے: دفترخارجہ

اسلام آبا (نیشنل ٹائمز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ باہمی دلچسپی اور مشترکہ مفاد کے تمام امور پر پاکستان اور چین کے درمیان مسلسل اور قریبی رابطہ برقرار ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیاں یا حقائق کو مسخ کرنے کی کوئی بھی کوشش بے بنیاد اور بلاجواز ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسی طرح دورانِ گفتگو افغانستان سے متعلق پیش رفت اور علاقائی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی، گزشتہ جمعرات پریس بریفنگ کے دوران بھی اس ٹیلیفونک رابطے میں افغانستان سے متعلق امور زیرِ بحث آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ سفیر یوئے شیاو یونگ کے دورہ پاکستان کے دوران بھی افغانستان سمیت خطے کے امن و استحکام سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔علاوہ ازیں ترجمان نے مزید کہا کہ چین کی پاک افغان ثالثی کی کوششوں پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، پاک چین رابطوں اور مشاورت کے حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیاں یا حقائق کو گھڑنا بلاجواز ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے خلاف جنگ کا براہ راست حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم
پاکستانی بہترین سفارتکاری کی دنیا معترف، ایران کا اردو میں اظہار تشکر
رحیم یار خان: بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق، 76 زخمی
پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے: دفترخارجہ
ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کھلوانے کی اپیل پر دنیا خاموش، برطانیہ، فرانس، جاپان اور آسٹریلیا کا انکار
ڈونلڈ ٹرمپ ہمت کریں، خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں: پاسداران انقلاب
افغان ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات
ایران میں دشمنوں کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 500 افراد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر