اسرائیل کو ڈرون فراہم کرکے یوکرین ایران کا ہدف بن چکا، ایرانی قانون ساز

تہران (شِنہوا) ایرانی قانون ساز نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ میں مبینہ شمولیت کی وجہ سے یوکرین ایران کا ہدف بن چکا ہے۔
ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو ڈرون کی مدد فراہم کرکے ناکام یوکرین عملاً جنگ میں شامل ہو چکا ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51 کے تحت اس نے اپنے پورے علاقے کو ایران کے لئے ایک جائز ہدف بنا دیا ہے۔
یوکرین کی وزارت خارجہ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں اس دھمکی کو مضحکہ خیز قرار دیا۔
جمعہ کے روز یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ ایران کے ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لئے اب تک 10 سے زیادہ ممالک ان سے مدد طلب کر چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی مہارت کو عوامی طور پر مسترد کرتے ہوئے جمعہ کو فاکس نیوز کو بتایا کہ امریکہ کے پاس درحقیقت دنیا کے بہترین ڈرونز ہیں اور اسے یوکرین کی مدد کی ضرورت نہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر