ٹرمپ نے ایران کے خارگ جزیرے پر مزید بم برسانے کا عندیہ دے دیا

تہران(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے زیادہ تر خارگ جزیرے کو تباہ کر دیا ہے لیکن شاید ہم مزے کیلئے اسے مزید چند بم ماریں۔
امریکی ٹی وی این بی سی کو انٹرویو میں ٹرمپ نے بڑھتی ہوئی گیس کی قیمتوں کے خدشات کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کو یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے آیا ایران نے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھا دی ہیں یا نہیں، ہم اس راستے کو صاف کریں گے اور توقع ہے کہ دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے، جو کسی حد تک رکاوٹ کا سامنا کر رہے ہیں اور بعض صورتوں میں تیل حاصل کرنے میں متاثر ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ بھی ہیں یا نہیں، ایران نے خطے کے ممالک پر حملہ کر کے مجھے حیران کر دیا، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن ہم ابھی تیار نہیں کیونکہ شرائط کافی مناسب نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر