کرونا وائرس کی موجودہ قسم 1200گنا تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ڈاکٹرعطاالرحمٰن نے خوفناک بات بتا دی

کراچی(نیشنل ٹائمز)کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹرعطا الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک دنیا کی 70 سے 80 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن نہیں ہوجاتی،کرونا وائرس کی اقسام تبدیل ہوتی رہیں گی اور اس میں دو سے تین سال بھی لگ سکتے ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعطاالرحمان نے کہاکہ کرونا کے نئے کیسز کا پھیلائو خطرناک ہے۔ یہ صورتحال دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے اور امریکا میں بھی گزشتہ روز کرونا کے 1 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ اور یورپ میں بھی کیسز سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے کیوں ک ابھی صرف 10 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوسکی ہے ۔اس میں تین سے سوا تین کروڑ افراد کو پہلی خوراک اور صرف ڈیڑھ کروڑ افراد کو دو خوراکیں دی جاسکی ہیں۔ویکسی نیشن کی صورت میں شدید بیماری سے محفوظ ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہاکہ کرونا کا موجودہ وائرس وہ نہیں ہے جو ابتدا میں چین سے پھیلنا شروع ہوا تھا۔ یہ اس سے 1200 گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور پھر چھا جاتا ہے۔ انھوں نے نویں اور دسویں محرم کو وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے محتاط ہونے کی ہدایت بھی کی۔کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے بتایا کہ کرونا کی نئی اقسام پچھلی اقسام کو دبائو دیتے ہیں اور ہر ہفتے اور دو ہفتے میں اس کی اقسام تبدیل ہوجاتی ہیں۔ویکسین سے متعلق انھوں نے بتایا کہ نئی ویکسین کی تیاری سے ہنگامی صورتحال میں بھی سال سے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگتا ہے جبکہ وائرس کی شکل بدلنے میں ہفتے اور دو ہفتے درکار ہوتے ہیں۔ ویکسین کے معاملے میں سال دو سال پیچھے رہیں گے تاہم ویکسین کی افادیت دیر پا ہوتی ہے تو یہ کافی حد تک وائرس پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر