یورپ کی روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی کے امریکی فیصلے کی مخالفت

برسلز(نیشنل ٹائمز) یورپی رہنماؤں نے روسی تیل کی خریداری پر عائد پابندیوں میں عارضی طور پر نرمی کے امریکی فیصلے پر تنقید کی ہے۔
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے نتیجے میں دیگر ممالک کو وہ روسی تیل خریدنے کی اجازت ہو گی جو پہلے ہی سمندر میں جہازوں پر لدا ہوا ہے لیکن پابندیوں کی وجہ سے فروخت نہیں کیا جا سکا ہے۔یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے امریکی فیصلے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے یورپ کی سلامتی متاثر ہوتی ہے، پابندیوں میں نرمی سے یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے روسی وسائل میں اضافہ ہو گا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اس اقدام سے روس کو 10 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچ سکتا ہے، یقینی طور پر اس سے امن میں مدد نہیں ملے گی۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کا اعلان ’کسی بھی صورت‘ پابندیاں ہٹانے کا جواز نہیں بنتا۔کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا کا موقف ہےروس پر پابندیاں برقرار رہنی چاہئیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر