لکی مروت: پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

پشاور (نیشنل ٹائمز) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب پیٹرولنگ ٹیم معمول کی گشت پر تھی اور نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت شہید ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیرِ داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل کے لیے قربان کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور شہداء قوم کا فخر ہیں جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر