چین میں بچوں کی نگہداشت پر سبسڈی کے لئے 100 ارب یوآن سے زائد مختص

بیجنگ (شِنہوا) چین میں بچوں کی نگہداشت پر سبسڈی کے لئے 100 ارب یوآن (تقریباً 14.5 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کی رقم مختص کر دی گئی ہے۔ صحت کے شعبے کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ یہ اقدام پیدائش کے لئے سازگار معاشرے کی تشکیل کی کوششوں کا حصہ ہے۔
2025 میں متعارف کرائے گئے ملک گیر سطح کے سبسڈی پروگرام کے تحت 3 سال سے کم عمر کے ہر بچے کے لئے ماہانہ 300 یوآن فراہم کئے جاتے ہیں۔
قومی صحت کمیشن کے سربراہ لی ہائی چھاؤ نے اعلیٰ مقننہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملک بھر میں تمام سطح کے مالیاتی حکام نے ان سبسڈیز کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جس میں مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ 90 ارب یوآن سے زائد کی رقم بھی شامل ہے۔
لی نے کہا کہ اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد اہل بچے اس پروگرام کے دائرہ کار میں آ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادائیگیاں خاندانوں کو اپنے بچوں کی پرورش اور ان کی صحت مند نشوونما میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
پیدائش کے لئے سازگار معاشرہ 15 ویں 5سالہ منصوبے (2026-2030) کے مسودے کا ایک اہم پہلو ہے جو قانون ساز سیشن میں زیر غور ہے۔
اس منصوبے کے تحت شرح پیدائش بڑھانے کے لئے پالیسیوں اور مراعات کو بہتر بنانے، بچوں کی پیدائش، پرورش اور تعلیم کے اخراجات میں موثر کمی لانے، نوزائیدہ بچوں کی تعداد کو مستحکم کرنے اور طویل مدتی متوازن آبادیاتی ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومتی بہترین حکمت عملی: تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع
اسرائیل نے لبنان کے شہریوں پر ممنوعہ سفید فاسفورس کا استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ
مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں اسرائیل پر میزائل حملے، لبنان میں جھڑپیں، کئی شہری شہید
امریکا اسرائیل کو واضح پیغام، مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ منتخب
سعودی عرب میں فوجی اڈے پر تعینات ایک اور امریکی فوجی ہلاک
وزیراعظم کا علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب
امریکی صدر کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال
ایرانی حملے جاری رہے تو نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا: سعودی عرب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر