سندھ حکومت نے خواجہ سراوں کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی

کراچی (نیشنل ٹائمز) سندھ حکومت نے خواجہ سراوں کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ خواجہ سراں کو کورونا کی سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے گی۔ خواجہ سراوں کے گھروں کے قریب ویکسی نیشن کیمپ لگائیں جائیں گے۔ اس سے قبل خواجہ سرا کمیونٹی نے اسپتالوں اور ویکسنیشن سینٹرز پر الگ کانٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خراجہ سراوں کا کہنا ہے کہ انہیں سینٹرز پر لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے دوران طنز اور طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ مردوں اور عورتوں کی قطاروں میں بغیر ہچکچاہٹ شامل نہیں ہوپاتے ہیں۔ خواجہ سرا نے کہا کہ صرف جناح اسپتال نہیں شہر کے تمام مراکز پر ہمیں ویکسین کے معاملے پر ترجیح دی جائے ور شہری بھی اس وقت ہمارا خیال کریں۔ خواجہ سرا کمیونٹی نے بتایا کہ شہر میں ان کے سروے کے مطابق 18 ہزار سے زائد خواجہ سرا موجود ہیں، انہوں نے بتایا کہ کئی خواجہ سراوں کو شناختی کارڈ نا ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر