پی پی رہنما شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

کراچی(نیشنل ٹائمز ) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجمیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کوملک سے جانیکی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا شرجیل میمن ملک سے باہر چلے گئے توواپس نہیں آئیں گے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی بیٹی امریکا میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، بیٹی سے ملنے کیلئے ملک سے باہر جانا ہے اجازت دی جائے، جس پر نیب پراسیکوٹر نے کہا شرجیل میمن کے خلاف 2 ریفرنس زیرسماعت ہیں جبکہ غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بھی جاری ہے۔ جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ سے اجازت مانگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ٹرائل کورٹ جس دن سے اجازت دے اسی دن سے 30 دن شروع ہوں گے۔ عدالت نے شرجیل انعام میمن کو ملک سے باہر جانیکی اجازت دے دی اور 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر