یونیورسٹیز کا جدید ٹیکنالوجی میں اہم کردار ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز کا جدید ٹیکنالوجی میں اہم کردار ہے، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کی وزارت نے پاکستان کا مستقبل روشن کرنا ہے، ملک میں اس وقت 217یونیورسٹیاں کام کر رہی ہیں، صوبوں اور وفاق کی تعلیم آگے لے کر جانے کیلئے ہمیں مل کرکام کرنا ہوگا۔جمعہ کووفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ قومی اسمبلی گھریلو تشدد کے حوالے سے بل پاس نہیں کر سکی،پاکستان کا بچائو تب ہی ممکن ہے جب قائد اعظم اور علامہ اقبال کی نظریات پر مبنی جدید مسلم ریاست قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے واقعات کا اثر پاکستان پر بھی پڑتا ہے، ہم کابل میں ایسی حکومت چاہتے ہیں جو عوام کی نمائندہ ہو، نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد افغان حکومت پتوں کی طرح بکھر گئی ہے، افغان قیادت کے اثاثہ اور خاندان بیرون ملک مقیم ہیں جبکہ افغان عوام غربت اور مشکلات میں مبتلاہیں، کابل میں ایسی حکومت کے خواہاں ہیں جس سے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام متفق ہوں، ہم طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے، افغان بچوں کو سکالر شپ کی سہولت دی جا رہی ہے، 6ہزار بچے اس وقت پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر