بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے، وزیراعظم

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال اور آئندہ کیلئے تعمیر و ترقی کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وزیرِاعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارتِ عظمی آزاد کشمیر کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی
اس موقع پر وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ان پر اعتماد کرنے پر وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
سردارعبدالقیوم نیازی نے کہا کہ میری حکومت کی ترجیح آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کا حل ہے، سرحد پار اپنے ان بہن بھائیوں کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بھی ہر ممکنہ کوشش کرنا ہے
وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہری غیر قانونی تسلط میں بے پناہ مسائل کا شکار اور صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔
ملاقات میں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر