عامر خان نے خاتون اداکارہ کا ماسک اتارنے میں کیسے مدد کی؟

اداکار عامر خان کے اس مثبت عمل کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں
بالی وڈ اداکار عامر خان اپنی انوکھی فلموں کے علاوہ شوٹنگ اور عام زندگی میں اپنے شائستہ مزاج کی وجہ سے اپنے مداحوں میں خاصے مقبول ہیں۔
آنجہانی اداکار رشی کپور کی فلم میں ان کا بقیہ کردار کون نبھائے گا؟
ممبئی میں ایک تقریب کے دوران عامر خان اپنے صاحب زادے آزاد اور اپنی سابق اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ شریک ہوئے جس میں عامر خان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی ایک ساتھ اسٹیج پر آئے۔
اسٹیج پر آتے ہی عامر خان نے اپنا ماسک اتارا لیکن کیارا کو کان کی بالیاں پہننے کی وجہ سے ماسک اتارنے میں دشواری کا سامنا ہوا جس پر عامر خان نے اداکارہ کو ماسک اتارنے میں مدد کی پیشکش کی۔
کیارا کافی دیر تک ماسک اتارنے کی کوشش کرتی رہیں اور بالآخر عامر خان اطمینان سے ان کو اس مشکل سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔
اداکار کے اس مثبت عمل کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں۔
تقریب کے دوران عامر خان نے کہا کہ ان کے نزدیک سینما ہالز کھولنا اُس وقت ہی مناسب ہے جب ملک میں کورونا وبا کی صورتحال بہتر ہو اور عوام بغیر خطرے کے گھر سے باہر نکل سکے۔
خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی حال ہی میں سدھارت ملہوترا کے ساتھ ’شیر شاہ‘ نامی فلم ریلیز ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر