وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دردانہ بٹ مرحومہ ایک ورسٹائل فنکارہ تھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دردانہ بٹ کے یادگار ڈرامے آج بھی پرستاروں کے پر نقش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دردانہ بٹ نے اپنے ہر کردار کو امر کیا ، دردانہ بٹ کے انتقال سے اداکاری کے ایک خوبصورت اور منفرد باب کا خاتمہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
دردانہ بٹ مرحومہ ایک ورسٹائل فنکارہ تھیں ، عثمان بزدار



