پی ڈی ایم کا اجلاس بے وقت کی راگنی، پچھلے سال سے جلسے ہو رہے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: (نیوز ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس بے وقت کی راگنی، پچھلے سال سے جلسے ہو رہے ہیں، شہباز شریف نے اب تک اپیل نہیں کی، نواز شریف کو واپس آنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا جو بیانیہ ہے وہ ہی تو عمران خان کا بیانیہ ہے، پی ڈی ایم کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک اہم رول پلے کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے انٹرویوز پاکستان کے خلاف میڈیا وار کا حصہ ہیں، انہوں نے رویہ نہ بدلا تو ہمارے پاس تمام فوٹیجز موجود ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نور مقدم کے قاتل کی فرانزک رپورٹ مل گئی اور وہ میچ کر گئی، نور مقدم کیس میں والدین سمیت ملزمان کے نام سی سی ایل میں ڈال دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں میں کسی قسم کا انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا، محرم الحرام کے حوالے سے لاہور جاؤں گا، وزارت داخلہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی، 40 سال سے لال حویلی پر محرم الحرام کی وجہ سے جلسے کو منسوخ کیا گیا، راولپنڈی کے تاجروں اور دکانداروں سے کہوں گا کہ محرم الحرام کی وجہ سے تعاون کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر