برازیل کی خاتون فٹبالر کھلاڑی نے اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کیا،جذباتی لمحات

مکہ مکرمہ (نیشنل ٹائمز) برازیل کی خاتون فٹبالر کیتھلین سوزا نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر نے منگل کے روز اپنی برازیلین کھلاڑی کیتھلین سوزا کے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

النصر نے کیتھلین سوزا  کا اسلام قبول کرنے پر خیرمقدم کیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد خاتون فٹبال کھلاڑی نے مسجد الحرام جا کر عمرہ ادا کیا۔

کلب نے اپنے آفیشل ایکس پلیٹ فارم پر کیتھلین سوزا کی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنی کھلاڑی کیتھلین سوزا کے ساتھ اس کی زندگی کا ایک خاص لمحہ شیئر کرتے ہیں۔

پیغام میں مزید لکھا کہ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ اسے ثابت قدمی عطا فرمائے اور اس کے دل کو امن و سکون سے بھر دے۔

ویڈیو کے دوران بین الاقوامی کھلاڑی اپنے آنسو نہ روک سکی اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بس صرف صحیح راستہ تلاش کرنا چاہتی تھی اور اپنی شخصیت کا بہتر روپ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔



  تازہ ترین   
حماس کا غزہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان، انتظامی کمیٹی تحلیل
سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو
قومی تعلیمی ایمرجنسی کے دو سال بعد بھی ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر
امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل مگر ممکن ہے: باقر قالیباف
انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم
صدر زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے
اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس تہران میں رواں دواں، لاکھوں افراد شریک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر