پی آئی اے، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرے گی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حکام کی جانب سے کووڈ 19 ریپڈ پی سی آر / آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے پابندیوں کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ شروع کرے گی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے 12 سے 14 اگست تک سیالکوٹ سے دبئی کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا ہے اور ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے پیش نظر مسافروں سے تقریباً 5 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط: مسافروں کو دبئی جانے سے روک دیا گیا
یو اے ای حکام نے پرواز کی روانگی سے 4 گھنٹے کے اندر ایئرپورٹ کے مرکزی ہالز میں مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی پابندی عائد کی ہے۔
دبئی جانے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے 5 سے 6 گھنٹے قبل سٹی لیب ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر پہنچ کر اپنی رجسٹریشن کروائیں، انہیں پرواز کی روانگی سے 4 گھنٹے کے اندر اپنے نمونے دینے ہوں گے اور نتائج کے لیے 90 منٹ انتظار کرنا ہوگا، ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر مسافر چیک اِن کاؤنٹر کی طرف جائیں گے۔
**مزید پڑھیں: **کورونا وائرس: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگادی****
خصوصی رعایت
دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے یوم آزادی سے ایک روز قبل کے لیے اندرونِ ملک پرواز کے ٹکٹ خریدنے پر خصوصی رعایت کی پیش کش کی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن اندورن ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت کی پیش کش کر رہی ہے، رعایتی ٹکٹ منگل سے دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سفر کے لیے کم قیمت والے ٹکٹ 14 سے 16 اگست 2021 کے دوران سفر کے لیے دستیاب ہوں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر