آئین کی ہر ترمیم میں جمہوریت کو کم کیا گیا:نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹریڈیشن بن گئی ہے کہ جب ایک گورنمنٹ کی چھٹی ہوتی ہے توچھٹی کے پیچھے سازش ہوتی ہے اور جو لوگ باہر بیٹھے ہوتے ہیں وہ سازش کررہے ہوتے ہیں،سازش کے ذریعے دو ، دوسال کے بعد نکالا جا تا ہے ، ان کی حکومت ختم کردی جاتی ہے ، جن کو نکالا جاتا ہے وہ اپوزیشن میں آجاتے ہیں،پھر اپنے مخالفین کا منہ بند کرنا ہوتا ہے ،انہیں جیل میں ڈالا جاتا ہے ،پھر جب ان کی باری آتی ہے تو یہ بھی اپنے مخالفین کے ساتھ وہی کرتے ہیں، دنیانیوزکے پروگرام \’\’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا سب کو پتا ہے جمہوریت پہلے دن سے جب پاکستان بنا اس کے بعد جوجمہوری راستے تھے ان کو بند کرنا شروع کردیا گیا،پہلے تو آئین نہیں آنے دیا جارہا تھا، 73 کا آئین آیاجبکہ آزادی 1947 میں ملی،پھر اس قانون میں ترمیم ہونا شروع ہو گئی اور ہر ترمیم میں جمہوریت کو کم کیا گیا۔بات یہ ہے کہ دو ہاتھ سے تالی بجتی ہے ، ایک طر ف سول ملٹری بیوروکریسی تھی،جنہوں نے پاور سونگھ لی تھی، دوسری طرف سیاستدان تھے جن کی کوئی ٹریننگ نہیں تھی،پھر یہ توقع کی جائے کہ سیاستدان ایک دوسرے کے ساتھ انتقامی کارروائی نہ کریں، ایسا تو نہیں ہوسکتا، یہ کرتے ہیں،سب نے دیکھا ہے جب عمران خان اقتدارمیں آئے جو اس نے اپنے مخالفین کے ساتھ کیا آج تک کسی نے ایسا نہیں کیا،یہی ڈر ہے عمران خان سے ،کہ اگر یہ دوبارہ آگئے تو انہوں نے وہی حرکت کرنی ہے جو پہلے کی تھی توپھر کیسے نظام چلے گا، پھر سازشیں شروع ہوجائیں گی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے میثاقِ جمہوریت پر دستخط کیے تھے ،پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو چاقو نہیں گھونپیں گے ،کیونکہ اس کا فائدہ کوئی اور اٹھا لیتا ہے ،جب وقت آیا تو سب نے دیکھا ، جو جمہوری ممالک ہیں وہاں ایسی چیزیں نہیں ہوتیں،پاکستان میں تنگ نظریہ ہے ،پھر یہ ہے کہ سیاستدان خود اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہوسکتے ،یہ پاور سازش کرکے لیتے ہیں،یہ ہے حالت۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر