صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ازبک صدر شوکت مرزایوف کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی۔
صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان، ازبکستان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو غیرمعمولی اہمیت دیتا ہے اور حالیہ تاریخی اور نتیجہ خیز سرکاری دورۂ پاکستان کے ثمرات پر مؤثر عملدرآمد کو ناگزیر قرار دیتا ہے۔انہوں نے یہ بات جمہوریہ ازبکستان کے پاکستان میں سفیرعلیشر تُختایوف سے ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے صدرِ پاکستان کو ازبک صدر شوکت مرزیایوف کا خط بھی پیش کیا۔اپنے خط میں ازبک صدر نے دورۂ پاکستان کے دوران غیرمعمولی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر صدر زرداری، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازے جانے اور اعزازی پروفیسرشپ و ڈاکٹریٹ عطا کئے جانے پر بھی دلی مسرت اور قدردانی کا اظہار کیا۔صدرِ مملکت آصف زرداری نے ازبکستان کے ساتھ خوراک و زراعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، صحت اور بینکاری سمیت اہم شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے ازبکستان کی جانب سے پاکستان سے حلال گوشت، پھل اور آلو درآمد کرنے میں دلچسپی کو دوطرفہ تجارت کے فروغ کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔ازبک صدر شوکت مرزیایوف نے صدر زرداری کو دورۂ ازبکستان کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا، جو اس سے قبل دونوں رہنماؤں کی بالمشافہ ملاقات کے دوران دی گئی تھی۔صدرِ پاکستان نے یہ دعوت قبول کرتے ہوئے متعلقہ پاکستانی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ازبک ہم منصبوں سے رابطہ کر کے رواں سال کے دوران اس دورے کو حتمی شکل دیں۔صدرِ مملکت نے حالیہ اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد یکجہتی اور تعاون کے پیغام پر ازبک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔اس موقع پر ازبک سفیر علیشر تُختایوف نے صدرِ پاکستان کو آگاہ کیا کہ ازبکستان اسلام آباد کے ایف 7 سیکٹر میں واقع بابر پارک کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی رکھتا ہے، اس سلسلے میں ایک متعلقہ ازبک وزیرپاکستانی حکام سے مشاورت کی غرض سے آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر