جمعے کی نماز کے دوران حملہ افسوس ناک، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں: عطا تارڑ

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جمعے کی نماز کے دوران مسلمانوں پر حملہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان کا واحد مقصد بدامنی پھیلانا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں کافی حد تک پیش رفت ہو چکی ہے اور ملزمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، دہشتگردوں کا وہاں تک تعاقب کیا جائے گا جہاں تک ان کی سوچ بھی نہیں جاتی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت نے پیغامِ امن کمیٹی قائم کی ہے جس میں ہر مذہبی مکتبہ فکر کے نمائندے شامل ہیں، دہشتگرد اب کمزور ہو چکے ہیں، اسی لیے مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں، ترلائی حملہ آور کے بارے میں معلوم ہو چکا ہے کہ وہ افغانستان جا چکا تھا۔عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے سکیورٹی امور پر بات ہوئی ہے اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد پولیس ناصر رضوی کا کزن بھی اس واقعے میں شہید ہوا ہے جبکہ پولیس فورس پوری دیانت داری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے اور مزید حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، لیکن ایک حکومت نے دہشتگردوں کو دوبارہ لا کر بسایا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں اور اب بھی انہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع ایک امام بارگاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 31 افراد شہید جبکہ 160 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر