سید نیر حسین بخآری نے بجلی سبسڈی میں ممکنہ کمی منصوبے کو یکسر مسترد کردیا

اسلام آبادپاکستان پیلپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخآری نے بجلی سبسڈی میں ممکنہ کمی منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام دشمن ظالمانہ فیصلہ کرنے سے باز رہے نیر بخآری نے بجلی نرخوں میں مجوزہ اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئےکہا کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار حکمرانوں کا غریب متوسط طبقے سے سبسڈی چھیننا شرمناک فیصلہ ہے آٹا چینی گھی دال دودھ دہی جیسی ہر گھر کی اشیاء ضرورت کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جبکہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بھی مستقل طور پر بلند ہو رہے ہیں نیر بخآری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سرکار عالمی مالیاتی اداروں کی ‘ تعمیلی احکامات” حکومت ہے آئی ایم ایف ملازمین حکمران کڑی شرائط پوری کرنے کیلئے عوام الناس پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال رہے ہیں نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ قوم سوال میں حق بجانب ہے کہ کنٹینر پر کھڑا مہنگی بجلی بل جلانے والا عمران خان کہاں غائب ہو گیا
نیر بخآری نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا یہ ہے تبدیلی روٹی رہائش روزگار چھیننے والے اب غریبوں کو روشنی اور پنکھے سے محروم کرنے کے درپے ہیں نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ” ٹیکا سکون سرکار” نے لوگوں کو “بے سکونی “اور ازیت میں مبتلا کرنا وطیرہ بنا لیا ہے انہوں نے کہا کہ بے رحم حکمران بجلی 4روہے یونٹ مزید مہنگی کرکے قوم کو ہو شربا مہنگائی کے سیلاب میں ڈبونا چاہتے ہیں نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ نالائق کپتان عمران خان نااہل اور ناکام ٹیم کا بوجھ مسلسل عوام الناس پر ڈالنے کے زمہ دار ہیں بجلی نرخوں میں ممکنہ اضافہ کروڑوں شہریوں پر بجلی گرا دینے کے مترادف ہےنیر بخآری نے کہا کہ اعلانیہ غیر اعلانیہ بجلی گیس لوڈ شیڈنگ کیساتھ نرخوں میں اضافہ معمول بنانا معاشی تباہی اور عوام دشمنی ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ انسانیت سے عاری حکمران ظالمانہ فیصلہ کرنے سے باز رہیں

 



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر