وزیراعلیٰ پنجاب کی عام شہریوں سے ملاقات، 4 گھنٹے تک مسائل سنے، حل کیلئے ہدایات

لاہور: (نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب نے عوامی مسائل کے حل کے لئے عام لوگوں سے ملاقات کی اور 4 گھنٹے تک 400 سے زائد لوگوں کے مسائل سنے۔ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار خود لوگوں کی نشست پر گئے، ان سے حال احوال کیا اور مسائل پوچھے۔ لوگوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے عوامی خدمت کے جذبے کوسراہا اور کہا کہ آپ نے ہمارے مسائل اپنے سمجھ کر حل کئے ہیں، ماضی میں وزیراعلیٰ سے ملنا تو دور کی بات، وزیراعلیٰ آفس کے دروازے بھی ہم جیسے لوگوں کیلئے بند تھے۔لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے عوام سے براہ راست ملنا آپ کا احسن اقدام ہے، آپ انتہائی محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام ہی میرا سب کچھ ہیں، صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے، لاہور میں آپ لوگوں کا وکیل ہوں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر