خوشی کیا ہے؟؟

تحریر: عابد حسین قریشی

خوش رہنا، خوش ہونا اور خوش نظر آنا، مختلف کیفیات ہیں۔ کسی کو خوش کرنا، کسی کی خوشی میں شریک ہونا، اور کسی کی خوشی کو برداشت کرنا، یہ بھی الگ الگ کیفیات ہیں۔ آپ خوش ہیں اور دوسرا خوش نہیں اور آپ کو اسکی پرواہ بھی نہیں تو آپکے اندر خرابی ہے، دوسرا کیوں خوش ہے، اور آپ اس پر مضطرب ہیں، تو مسئلہ پھر آپ کا ہی ہے۔ خوشی کو define کرنا اتنا آسان بھی نہیں، کہ ہر کسی کی خوشی کی وجہ، دورانیہ، اور انداز دوسرے سے مختلف ہو سکتا ہے۔ مگر یہ خوشی ملتی کہاں سے ہے اور کیسے۔ اصل سوال تو یہی ہے، کچھ لوگ اسے مال و دولت کی کثرت، بنگلہ و گاڑی، پر تعیش طرز زندگی میں ڈھونڈتے ہیں، کچھ اپنی اور اپنی اولاد کی کامیابیوں میں، کچھ سیر و سیاحت اور کچھ دوستوں کی محفل میں،اور کچھ کیف و مستی میں، یہ ساری وجوہات ہی خوشی کا باعث ہو سکتی ہیں، مگر یہ سب عارضی چیزیں ہیں، لہزا ان سے ملنے والی خوشی بھی عارضی ہی ہوگی۔ تو کیوں نہ دیرپا خوشی کو تلاش کیا جائے۔ یہ کہاں سے ملتی ہے، یہ خوشی دلوں کے اطمینان سے، قناعت و شکر گزاری سے، اچھی صحت سے، اللہ کی یاد سے، کسی حاجت مند کی حاجت روائی سے، مخلوق خدا سے پیار اور خدمت میں، کسی ہمدم دیرینہ کی صحبت میں، کسی دلپسند موسیقی کی مدھر دھنوں میں، اور سب سے بڑھکر ہر مثبت بات سے خوشی کشید کرنے سے۔ خوش رہنا اور خوشیاں تقسیم کرنا ایک مقدس فریضہ ہے، جو دلی جزبات کا مظہر ہوتا ہے، مگر لوگوں کو اس طرح خوش رہنا آتا نہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر