آئی فون میں سیکورٹی فیچرز کے حوالے سے کمپنی کا اہم اقدام

ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فونز میں نئے سیکورٹی فیچرز متعارف کروانے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی فون صارفین کے لئے متعارف کرانے جانے والے نئے سیکورٹی فیچر کو حکومتوں اور سیکیورٹی کے اداروں کے ساتھ شیئر نہیں کیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کو بتایا گیا ہے کہ آئی فون صرف وہی فوٹوز کو اسکین کرے گا جو آئی کلاؤڈ پر لگائی جائے گی۔
قبل ازیں نئے فیچر کے تحت کسی بھی آئی فون میں بچوں کی نازیبا تصاویر ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بھی خودکار طریقے سے آگاہ کردیا جائے گا۔ ایپل نے یہ فیچرز ابتدائی طورپر امریکہ اور پھر دنیا بھر میں متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
امریکہ میں پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے آئی فون کے نئے فیچر کے خلاف پٹیشن پر دستخط کیے اور تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ نئے فیچر سے لوگوں کا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔
ایپل کا کہنا تھا کہ نئے فیچر متعارف کرانے کا بنیادی مقصد بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ موبائل فون پر ’لنکڈ فیملی اکاؤنٹس‘ استعمال کرنے والے والدین کو بھی ایسے مواد سے متعلق نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔



  تازہ ترین   
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے، اے ایس دلت
اسرائیل کا حماس کے عسکری رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ
وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم
ایران امارات اختلافات، برکس اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر