آب و ہوا میں تبدیلی انسانیت کے لیے چیلنج بن چکی ہے، رپورٹ اقوامِ متحدہ

پیرس: (نیشنل ٹا ئمز)اقوامِ متحدہ کے تحت ہزاروں سائنسدانوں پر مشتمل بین الحکومتی پینل برائے آب و ہوا میں تبدیلی (آئی پی سی سی) نے اپنی چھٹی رپورٹ جاری کردی ہے جو پہلے کی رپورٹ سے قدرے زیادہ تشویشناک بن چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق کرہ ارض کا اوسط درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اگلے 20 برس میں ڈیڑھ درجے سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا۔ یہ وہ حد ہے جسے ماہرین ایک خطرہ قرار دیتے رہے ہیں کیونکہ اس سے موسم کا مزاج مزید بگڑے گا، قدرتی موسمیاتی آفات میں اضافہ ہوگا، خشک سالی بڑھے گی اور جنگلات کی آگ مزید بھڑکے گی۔رپورٹ میں انسانی سرگرمیوں کو اس کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ تاہم اس وقت بھی کیلیفورنیا پر جنگلات کی آگ پانچ لاکھ ایکڑ سبزہ جلاکر بھسم کرچکی ہے۔ جبکہ وینس شہر میں ٹخنوں تک پانی بھر آیا ہے۔ گزشتہ برس ہم ایمیزون اور آسٹریلیا کی آگ میں نصف ارب جانوروں کو جلتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطرے کی گھنٹیاں اپنی اتنی تیز ہوچکی ہیں کہ وہ ہماری سماعت سلب کرسکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل رکازی ایندھن اور کوئلہ ہمارے سیارے کو برباد کردے کیوں نہ ان ایندھنوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی جائے۔اس رپورٹ میں ایک دو نہیں بلکہ 14000 سائنسی رپورٹ، جائزوں اور تجزیوں کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے جو فطرت، ہمارے گھر اور خود موسمیاتی تبدیلیوں کو ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمام حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ ہر طرح سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکیں ورنہ اگلے20 سال میں ہم اوسط درجہ حرارت میں ڈیڑھ فیصد تک اضافہ دیکھیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطرے کی گھنٹیاں اپنی اتنی تیز ہوچکی ہیں کہ وہ ہماری سماعت سلب کرسکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل رکازی ایندھن اور کوئلہ ہمارے سیارے کو برباد کردے کیوں نہ ان ایندھنوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی جائے۔اس رپورٹ میں ایک دو نہیں بلکہ 14000 سائنسی رپورٹ، جائزوں اور تجزیوں کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے جو فطرت، ہمارے گھر اور خود موسمیاتی تبدیلیوں کو ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمام حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ ہر طرح سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکیں ورنہ اگلے20 سال میں ہم اوسط درجہ حرارت میں ڈیڑھ فیصد تک اضافہ دیکھیں گے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر