پتنگ، ترازو اور بلا نہیں صرف بلاول اللہ کام کر رہا ہے: مرتضیٰ وہاب

کراچی(نیشنل ٹائمز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کراچی والوں سے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا، پتنگ، ترازو اور بلا نہیں صرف بلاول اللہ کام کر رہا ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلعِ غربی میں 182 ملین روپے سے زائد لاگت کے سڑک بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ سندھ علی احمد جان، چیئرمین موریرو میر بہار ٹاؤن علی اکبر، سٹی کونسل کے اراکین، منتخب نمائندے اور دیگر بھی موجود ہیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بابِ خیبر تا سیکٹر 4 اورنگی کی سڑک کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ اہم اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ بابِ خیبر تا سیکٹر 4 اورنگی کی 15.4 میٹر چوڑی اور 1378 میٹر طویل سڑک پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، سڑک پر اسفالٹ اور ایگریگیٹ بیس کورس کی تعمیربھی کی جا رہی ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے ڈرین سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے، کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور بحالی عالمی معیار کے مطابق کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع غربی میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے شہریوں کو سفری سہولت ملے گی، شہر کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام یقینی بنائیں گے۔میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے پسماندہ اور نظرانداز علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، ضلع غربی میں سڑکوں اور گلیوں کی بحالی سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہری ترقی کے لیے جدید، پائیدار اور معیاری انفراسٹرکچر ناگزیر ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی عوامی فلاح کے منصوبے بلا تفریق اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں سڑکوں کی بحالی سے عوام کو ریلیف ملے گا، کچی آبادیوں کو مستقل بنیادوں پر ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے ہر ٹاؤن میں ترقیاتی کام یکساں رفتار اور شفاف انداز میں جاری ہیں، عوام سے کیے گئے تمام وعدے عملی اقدامات اور زمینی حقائق کی صورت میں پورے کیے جا رہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی دن رات متحرک ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر