پنجاب میں جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے منصوبہ پر عمل درآمد شروع

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب میں اب جعلی مقدمات دائر نہیں ہوں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے منصوبہ پر عمل درآمد شروع کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک لازم قرار دے دی گئی۔درخواست گزار، مدعا علیہان اور فریقین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دیدی گئی، ضمانتی بانڈ جمع کرانے والوں اور بیانات دینے والوں پر بھی بائیو میٹرک لاگو ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کا اطلاق 20 جنوری 2026 سے ہوگا، اقدام کا مقصد نقالی کی روک تھام اور عدالتی شفافیت یقینی بنانا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کی نقول صوبہ بھر کے سیشن ججز سمیت دیگر کو بھجوا دی گئیں۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر