مریم نواز شریف کی داماک گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے داماک گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی سطح پر معروف داماک گروپ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت داماک گروپ کی سی ای او امیرا حسین سجوانی اور منیجنگ ڈائریکٹر علی حسین سجوانی نے کی۔مریم نواز شریف نے داماک گروپ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ وفد نے شاندار اور پروقار خیرمقدم پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے داماک گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی، اس موقع پر حکومتی اور تجارتی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں سٹریٹجک سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں تجارتی اثاثوں کی پائلٹ ٹوکنائزیشن کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، داماک گروپ کے وفد نے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل اثاثہ جات میں جدت اپنانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو ڈیجیٹل اثاثہ جات اور نئی ٹیکنالوجی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کا گیٹ وے بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب آئی ٹی برآمدات میں 65 فیصد شیئر کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی اور ڈیجیٹل اکانومی ہے، پنجاب میں ہر سال 25 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس ایک مضبوط افرادی قوت کے طور پر مارکیٹ میں آ رہے ہیں، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ ابھرتے ہوئے متحرک ٹیکنالوجی ہب بن چکے ہیں۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل انوویشن کا ایک ابھرتا ہوا مرکز بنایا جائے، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین اور موزوں وقت آ چکا ہے اور یہ صوبہ نوجوانوں کیلئے وسیع تر مواقع کی سرزمین ہے۔اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ ماسٹر پلان، سیریس ٹاور، فائیو سٹار ہاسپیٹیلٹی ٹاور، ہائپر ریٹیل مال اور دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی بی ڈی پنجاب اور روڈا میں ٹوکنائزیشن کے بے شمار مواقع موجود ہیں جبکہ سی بی ڈی پنجاب اور نواز شریف آئی ٹی سٹی صوبے کی معاشی ترقی میں کلیدی اور متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر