حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال میں اہم تبدیلیوں کیلئے مشاورت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کے خدوخال میں اہم تبدیلیوں کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے معاشی گروتھ بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پاور ٹیرف میں کمی کیلئے مختلف تجاویز تیار کی ہیں۔حکومت کی جانب سے بیروزگاری اور غربت میں کمی، ٹیکس رعایت اور پالیسی ریٹ میں کمی کیلئے بھی مشاورت کی جا رہی ہے، آئی ایم ایف سے قرض پروگرام میں ریلیف لینے کیلئے ورکنگ کی جا رہی ہے تاکہ ملکی معیشت میں استحکام اور ترقی کی راہیں ہموار کی جا سکیں۔ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف سے پرائمری بیلنس اور صوبائی بجٹ سرپلس کے اہداف میں ریلیف کی درخواست کرے گی، اس کے علاوہ، مالیاتی گنجائش پیدا کر کے معاشی گروتھ کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔وزارت خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اس حوالے سے ریلیف اور گروتھ کیلئے تجاویز بھی بھجوا دی ہیں۔حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے بعد تیسرے سال میں معاشی گروتھ بڑھانے کیلئے مزید اقدامات زیرغور ہیں، جن میں آئی ایم ایف پروگرام کو آن ٹریک رکھتے ہوئے ریلیف حاصل کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔واضح رہے کہ حکومت کی اس حکمت عملی کا مقصد آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانا ہے تاکہ معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر