وزیراعظم سے ایاز صادق کی ملاقات، بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ملاقات ہوئی۔پارلیمانی امور اور سپیکر کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش پر تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے خود میری نشست پر آکر ملاقات کی، خود اپنا تعارف کرایا، میں نے بھی ان کا احوال دریافت کیا، بھارتی وزیر خارجہ سے غیر رسمی ملاقات کے دوران محتاط رویہ اختیار کیا۔سردار ایاز صادق نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا بھارتی وفد نے مجھے خالدہ ضیا کے جنازے میں شرکت سے زبردستی روکنے کی کوشش کی، پاکستان، مالدیپ، نیپال بھوٹان کے وفود کو ایک بس میں جنازہ گاہ لایا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ بس میں سوار ہوا تو بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور ہائی کمشنر فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے، بس جنازہ گاہ پہنچی تو بھارتی ہائی کمشنر بس کے دروازے پر کھڑے ہوگئے، نیچے اترنے لگا تو بولے آپ مت جائیں نیچے رش ہے آپ کو خطرہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان سے کہا دروازہ کھولیں میں آیا ہی جنازے میں شرکت کیلئے ہوں، دروازہ نہیں کھولا تو غصے سے بولا، دروازہ کھولو، اس نے دروازہ کھولا تو نیپال اور مالدیپ کے وفود کو ساتھ لیکر نیچے اتر گیا۔ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کی پوری کوشش تھی نماز جنازہ نہ پڑھ سکوں اور یہ اسے ایشو بنا سکیں، بھارتی وفد پوری تیاری کے ساتھ منصوبہ بندی کے تحت وہاں آیا تھا۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر